وفاقی وزیر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مزمت

0
156

اسلام آباد: وفاقی وزیر آمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شوپیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مزمت کی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرے، اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا ہے۔ انصاف کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے۔ بھارت کو بلآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں