نیب کراچی میں اچھی شہرت کے حامل افسران عتاب کا شکار

0
98

کراچی: نیب کراچی میں اچھی شہرت کے حامل افسر عتاب کا شکار ہونے لگے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبدالفتح گھمبیر کا پہلے پشاور تبادلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کے دباؤ پر عبدالفتح گھمبیر کو مختلف طریقوں سے تنگ کیے جانے لگا۔ عبدالفتح گھمبیر نے کراچی اسٹیشن میں سب سے زیادہ بدعنوانی کے ریفرنس دائر کیے۔ عبدالفتح نے ڈاکٹر عاصم حسین، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصطفیٰ کمال، منظور قادر کاکا اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالفتاح نے نیب کراچی میں ان ریفرنسز میں کرپٹ مافیاز کو سزائیں دلوائیں۔ نیب کراچی میں عبدالفتح نے کرپٹ عناصر سے رضا کارانہ اور پلی بارگین کے زریعے سب سے زیادہ رقم نکلوائی۔

عبدالفتح نے 2013 سے 2021 تک 1.30 ارب روپے کرپٹ عناصر سے نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرائی اور عبدالفتح کی جانب سے دائر کیے گئے 110 ارب روپے کے 12 ہائی پروفائل ریفرنسز کراچی، حیدرآباد اور اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 46.34 ارب روپے کی مالیت کی کرپشن کیس کی انکوائری چار ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کی۔

عبدالفتح نیب کراچی میں وہ تین بار صدر پاکستان کی جانب سے اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا اور عبدالفتح کو گورنر سندھ کی جانب سے بھی ہائی پروفائل کیسز کی شاندار طریقے سے تفتیش مکمل کرنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں