‏وزیراعظم کی صحت اب بہت اچھی ہے، معاون خصوصی صحت

0
31

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ‏ڈاکٹر فیصل سلطان کی
وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات۔ ملاقات کے بعد معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ‏وزیراعظم کی صحت اب بہت اچھی ہے اور ‏وزیراعظم کے کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔ ‏وزیراعظم نے 18 تاریخ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مذید کہا کہ ‏کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت 2 سے 3 ہفتے میں ملتی ہے اور ‏کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ‏ایسا لگتا ہے کہ ویکسین لگانے سے پہلے وزیراعظم کے جسم میں وائرس موجود تھا۔ ‏وزیراعظم سے روابطہ میں رہنے والے خود کو قرنطینہ کرلیں۔ ‏ملک میں کورونا کے پھیلائو میں 9 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مجھے کورونا ویکسین کے 2 ڈوز لگ چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں