بہاولنگر میں کریکر بم دھماکہ، تین افراد ہلاک

0
160

 بہاولنگر: یوم عاشور کے جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں کریکر دھماکہ ہوا۔ جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

جلوس میں بھگدڑ مچ گئی متعدد افراد زخمی ہوگئے اور جلوس جامع مسجد مہاجر کالونی پہنچا تو زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا اور جلوس کے عزاداران نے مشکوک شخص کو پولیس سے چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ رینجرز سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں