کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد گرفتار

0
117

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، ملیر ریلوے ٹریک پر ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔ کاروائی میں کالعدم لشکرجھنگوی کےدو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتاردہشت گردوں میں عبدالباسط اور عطا امحسن شامل ہے۔

ایس پی ملیر سنگھار ملک کے مطابق گرفتاردہشت گردوں نے افغانستان سے عسکری تربیت حاَصل کی ہے اور گرفتار دونوں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دستی بم سے حملہ کا منصوبہ بنایا تھا۔ گرفتاردہشت گردوں سے اسلحہ اور گرنیڈ برآمد ہوا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں