کار لفٹنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

0
78

کراچی: سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث برطرف پولیس اہلکار سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

برطرف اہلکار سمیت ملزمان کا گروہ شہر بھر میں کار لفٹنگ کی وارداتیں کرتا تھا اور برطرف اہلکار محبوب کلہوڑو گینگ کے سرغنہ کے طور پر کام کرتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان چھینی، چوری کی گئی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کاریں، چرس، غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں