مرتضی وہاب کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

0
22

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ نمائش چورنگی سے کھارادر تک محرم الحرام کے 9ویں اور دسویں محرم کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کی نشتر پارک بھی آمد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محرم آلحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے نمائش چورنگی، مزار قائد اور متصل علاقوں کا بھی دورہ کیا اور تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ نشتر پارک کا دورے کے دوران منتظمین سے ملاقات بھی کی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے محرالحرام کے حوالے سے حکام کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں