تیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر پیپلز پارٹی کا تشویش کا اظہار

0
22

اسلام آباد: شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔پیٹرول قیمتوں میں 4 روپے 80 پیسے اضافے کی سفارش اوگرا اور حکومت کی ملی بھگت ہے۔ بجٹ کے تین دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اتنے اضافے کی سفارش کے پیچھے کیا مقصد ہے؟۔ پیٹرول لیوی کو پورا کرنے کے لئے عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا۔ تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط اور بجٹ اہداف پورا کرنے کے لئے ابھی سے قیمتوں میں اضافہ کر رہی اور عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے۔ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے اور صنعتکاروں کو رلیف جبکہ عوام کو قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا جا رہا اور حکومت عوام کے ساتھ ہے تو اوگرا کی سفارش مسترد کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں