ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کو ملتان زون کا اضافی چارج

0
52

کراچی: ایف آئی اے فیصل آباد زون دو حصوں میں منقسم ہونے کے بعد گریڈ 19 کے افسر اعجاز احمد جو بطور ڈائریکٹر فیصل آباد زون اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ان کو ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے ملتان زون کا بھی اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد زون کی تقسیم کے بعد ملتان زون میں بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں جبکہ فیصل آباد زون میں ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم احمد رضوان نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں