صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل

0
73

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے ایک تاریخ ساز شخصیت کو غدار بول کر علی امین گنڈاپور اپنے یتیم سیاسی والدین کو مزید گندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم کو مفت مشورہ دیتا ہوں اپنے وزراء کو سیاست میں اخلاقیات سکھانے کے لیے فوری کلاسز شروع کرائیں۔ تحریک انصاف کے وزراء دشنام طرازی کو سیاست سمجھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وزراء میں اخلاقیات کا بہت بڑا فقدان ہیں ۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ایک دور تھا کہ  سیاست اور  اخلاقیات کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا تھا۔ ایک یہ دور ہے کہ علی امین گنڈاپوری اور مراد سعید جیسے لوگوں سیاست پر مسلط کردئیے گئے ہیں۔ بھٹو خاندان نے ملک، عوام  اور جمہوریت کی خاطر شہادتوں کے جام نوش کیے۔  سلیکٹیڈ نیازی کے نااہل سیاسی  بونے وزراء اپنے قد سے زیادہ اچھل رہے ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر  راج ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی  ایٹمی طاقت بنایا۔ پی ٹی آئی حکومت کی منحوسیت پاکستانی عوام بھگت رہی ہے۔ سلیکٹیڈ نیازی اور اس کی نااہل ٹولہ ملک اور عوام کے لیے عذاب ہے۔ نااہل وفاقی حکومت نے  چینی چور، آٹا چور، پیٹرول چور مافیاز سے متعارف کروانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں