گذشتہ چار روز کے دوران کورونا کے 18 پولیس اہلکاروں کے کیسز مثبت آئے

0
33

کراچی: ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ چار روز کے دوران کورونا کے 18 کیسز مثبت آئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6501 ہوگئی۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 26 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔

ذیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31 ہے۔ ابتک 6444 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں