وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے ہیڈ مشن کی ملاقات

0
48

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے ہیڈ مشن ڈاکٹر پالیتا ماہی پالائی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی اور ڈبلیو ایچ او کے سب آفیس سندھ کی ڈاکٹر سارا خان شریک تھے۔ ملاقات کے دوران کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ ابتک 8599197 ویکسین لگا چکا ہے اور سندھ حکومت ویکسین پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او مشن ہیڈ ڈاکٹر پالیتا ماہی پالائی نے کہا کہ لوگوں کو ہر صورت ماسک پہننا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر مریض کے رابطے میں رہنے والوں کے ٹیسٹ ہر صورت کرتی ہے۔ کوویڈ کے باعث سندھ حکومت ٹیلی میڈیسن کا قانون بھی پاس کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں