پاکستان ریلویز کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

0
24

کراچی: پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کرلیا۔ کورونا ویکسینیشن سینٹر کراچی ریلویز کے حسن ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن سینٹر میں ریلوے ملازمین اور عام عوام کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ ویکسینیشن سینٹر میں 200 افراد کی روزانہ ویکسین کی جاسکتی ہے۔ ویکسینیشن سینٹر میں ویکسینیشن سے متعلق تمام ضروریات مہیا کی گئی ہیں۔ حسن ہسپتال اسٹاف کے 10 ممبران کو کورونا ویکسین سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن سوائے اتوار کے صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کی جائیگی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی جناب محمد حنیف گل کی حسن ہسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اور ڈی ایم او کی مسلسل کوششوں سے ویکسینیشن سینٹر کا قیام ممکن ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں