امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائیگا، وزیر برائے جامعات اینڈ بورڈ

0
20

کراچی: صوبائی وزیر برائے جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کا اہم بیان سامنے آگیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 800 سے زائد امتحانی مراکز میں طلبہ سے امتحانات لیے جا رہے  ہیں اور سندھ بھر میں امتحانات 13 اگست تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ کو ماسک کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ امتحانی مراکز میں طلبہ اور انویجیلیٹرکےموبائل فونز لانے پر پابندی ہوگی۔ امتحانات میں نقل کرنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسماعیل راہو نے تمام چیئرمین بورڈزکوامتحانی مراکز کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کےآس پاس فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ انتظامیہ اور پولیس امتحانی مراکز کے اندر اور باہر کسی غیر شخص کو کھڑا نہیں ہونے دے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں