آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے 20 بحری جہاز آمنے سامنے

0
29

کراچی: تائیوان کے جزیرے کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک مشق میں چین مسلسل دوسرے دن سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ اس کی روشنی میں آج اتوار کو آبنائے تائیوان پر سیاسی کشیدگی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی تناؤ بھی غالب آ گیا ہے۔

ایک باخبر ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 20 فوجی بحری جہاز آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کے قریب آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ان بحری جہازوں میں سے دس چین اور دس تائیوان کے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین نے آج تائیوان کے جنوب مغربی ساحل پر غیر ملکی فوجی اہداف پر نقلی اور فرضی حملے کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں