مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا خان کو دھمکیاں ملنے لگیں، دھمکی آمیز خط بلٹ سمیت موصول

0
117

کراچی: جولائی 2019 میں قتل ہونیوالے بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کی اہلیہ زارا خان کو دھمکیاں ملنے لگیں اور دھمکی آمیز خط بلٹ سمیت موصول، کیس سے پیچھے ہٹ جائو ورنہ جان سے مار دیں گے۔

مقتول مرید عباس کی اہلیہ زارا خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے شوہر کو قتل کرنے والوں نے مجھے دھمکی آمیز خط جس پر ایک بلٹ ٹیپ سے چسپاں ہے میرے گھر بھیجی ہے اور مجھے قتل کا کیس چھوڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے
میرا یہاں کے انصاف اور قانون کے نظام سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔ میرے بچے اور میری جان کو خطرہ ہے۔ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں مذید لکھا کہ متعلقہ تھانے میں میں نے اس سنگین دھمکی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ جب مجرمان طاقتور ہوں اور قانون اور عدالتیں کمزور تو کوئی کچھ بھی کرسکتا ہے اور یہاں جان مال اور عزت کچھ محفوظ نہیں۔

زارا خان نے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دھمکی آمیز خط ہے جو مجھے موصول ہوا ہے قاتلوں کی جانب سے۔ کیس سے پیچھے ہٹ جائو ورنہ یہ ایک گولی میرے لئے۔ جب قانون کمزور اور کرپٹ ہو تو پھر قاتل اور مجرمان آزاد ہوتے ہیں۔ میرے شوہر کو مار چکے ہیں اب میرے پیچھے پٹ گئے ہیں۔ میں اور میرا پچہ محفوظ نہیں ہیں۔

خط انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے اور ساتھ میں کلاشنکوف کی بلٹ بھی چسپا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مرید عباس قتل کیس عدالت میں تین سال سے سست روی سے چل رہا ہے اور تین سال گزرنے کے باوجود اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ مرحوم مرید عباس کی اہلیہ کو قاتلوں کی طرف سے اب جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنی شروع ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں