25ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب

0
121

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 25 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پیٹرن پاکستان نیوی گالف کموڈور محمد وقار نے چیمپئین شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیمپئین شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 8 سے 11 جولائی تک ہوگا۔

چیمپئین شپ پروفیشنلز، جونئیر پروفیشنل، امیچر، سینئرز، ویٹرنز اور خواتین کی کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔ چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 8.5 ملین روپے ہے۔ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں