راؤ سردار علی خان آئی جی پنجاب پولیس تعینات، نوٹیفکیشن جاری

0
321

لاہور: ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو تبادلہ کر کے آئی جی پاکستان ریلوے پولیس لگادیا گیا ہے۔

نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان 21 فروری 1965 میں پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے گنگے والا میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق 18ویں کامن سے ہے۔

راؤسردار علی خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیااور25 سال کی عمر میں پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ راجپوت فیملی سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسر راؤ سردار علی خان اپنی 29 سالہ سروس میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ چاروں صوبوں اور وفاق سمیت اقوام متحدہ (یواین) مشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر کامران افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں