وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

0
25

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی چیف سکریٹریز کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ فورم نے کووڈ کیسز میں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا اور مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔ تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئیے خصوصی اقدامات  اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔

عید الاضحی کے سلسلے  میں جاری کی گئی ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے۔ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو ۱۷ جون ۲۰۲۱ سے بند کیا گیا تھا۔ اس بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں اور طلباء کو خصوصی رعایت حاصل ہے۔ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئیےچمن اور طورخم بار ڈر پہ  خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔ وہ پاکستانی افراد جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ۱۰ دن کے لئیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی یا صرف ایک خوراک دی گئی ہے انکو بہر صورت دس دن کے لئیے اپنے متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسسز اور افغانی طلبا کے لئے پہلے سے جاری کی گئی ہدایات نافذ العمل رہیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں