وزیراعظم آزاد کشمیر سے چئیرمین کشمیر کمیٹی کی ملاقات

0
27

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات۔  دونوں رہنماوں کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ کورونا کی وبا کے باوجود ہندوستانی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم لوگوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان تمام تر قوت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے عزم سے شکست کھا چکا اور بشیر احمد کے قتل کے بعد اس کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں کشمیریوں نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کیں یہ جدوجہد کا مہینہ ہے۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستانی فوج کے ظلم بربریت پر حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں