گورنر سندھ سے کراچی میں نو تعینات انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات

0
39

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں نو تعینات انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہڈیننگریٹ کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کو گہرا کرنے اور ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں۔ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے بعد شہر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں انڈونیشی سرمایہ کاروں کو دعوت دی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انڈونیشی سفارتکاروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔ قونصل جنرل کی حیثیت سے ان کی تقرری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انڈونیشین قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں