بحریہ ٹائون کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے دھرنا دیا جائے گا

0
99

کراچی: نجی تعمیراتی منصوبے بحریہ ٹائون کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے دھرنا دیا ب جائے گا۔ قوم پرست رہنما سید جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادر مگسی، صنعان قریشی، ریاض چانڈیو، یوسف مستی خان و دیگر دھرنے میں شرکت کریں گے۔

ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کی دعوت نہیں ملی پھربھی بھی حمایت کرتا ہوں۔

سندھ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون نے قدیم گوٹھ مسمار کئے، تاریخی مقامات پرقبضہ کیا ہے۔۔بحریہ ٹائون منصوبہ تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مجموعہ ہے۔

 دھرنے کے پیش نظر بحریہ ٹائون کے مین گیٹ کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سندھ ایکشن کمیٹی کا مذید کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون میں گیٹ کے باہر پرامن دھرنا دیاجائے گا۔ کسی کوسندھ کے قدیم گوٹھوں پرقبضہ ہونے نہیں دیں گے۔ سندھ کے مختلف اضلاع سے شرکاء کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں