وزیر اعلی ہائوس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے استحصال کشمیر ریلی

0
53

کراچی: کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد۔ ریلی کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے لیڈ کیا اور ریلی کا انعقاد وزیر اعلیٰ ہائوس کی لان میں کیا گیا۔

ریلی میں صوبائی وزراء،کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران اور معزر افراد کی شرکت کی۔ ریلی کا انتظام کورونا ایس او پیز کے تحت کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہائوس کی لان میں پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے گئے اور ریلی کے شرکاء نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کی تصاویر اٹھا کر والک کی اور ریلی سے قبل کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔ تمام ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کی جھنڈیاں ہاتھ میں اٹھا رکھی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں