کینجھر جھیل ماحولیات کے عالمی دن پر لوگوں میں آگاہی دینے کیلئے پروگرام منعقد کیا گیا، مرتضی وہاب

0
47

ٹھٹھہ: صوبائی وزیر محولیات سندھ مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کینجھر جھیل ماحولیات کے عالمی دن پر لوگوں میں آگاہی دینے کیلئے  پروگرام منعقد کیا گیا۔ سمندر کی طرح کینجھر جھیل بھی ہمارا اثاثہ ہےجھیل کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے لوگوں میں آگاہی دے رہے ہیں۔ سندھ کی عوام کا مقدمہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لڑا ہے وفاق سندھ کے ساتھ بڑی نا انصافی کررہا ہے اور سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے پیپلزپارٹی 1991 کے پانی کے معائدے  کے خلاف تھی۔ مگر اب بھی کہتے ہیں کم سے کم 1991 کے معائدے کے مطابق کو سندھ کو فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط پالیسوں کے باعث ملک معاشی بدحالی بیروزگاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خان صاحب نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر ملک کے مہنگائی کا خاتمے کے وعدے کیئے تھے۔ کہاں ہے ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہے پچاس لاکھ گھر۔ خان صاحب متضاد بیان کا مجموعہ ہے وفاقی کی حکومت کی بلیٹن کہاں ہے۔ صرف ویب سائٹ اور پی ٹی آئی کے پیج پر نظر آئے گیں اور عملی طور بلین ٹری کسی کو نظر نہیں آتی۔ اگر بلین درخت لگے ہوتے تو سب کو نظر آتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے مختلف مقامات میں شجرکاری کرکے لاکھوں درخت لگا رہے ہیں۔ کراچی میں کلفٹن پر اربن فارسٹ لگایا ہے جس سے ماحولیات میں بہتری آئے گی۔ ہم نے اپنے ماحول کو بہتر نہ کیا تو ٹیمپریچر میں بڑی حد تک خطرناک صورتحال ہوجائے گی۔ ہم سب زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکے آنےوالا ہمارہ مستقبل ایک ہرا بھرا ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں