وزیر اطلاعات سندھ کی مقتول صحافی اجے لعلوانی کے لواحقین سے اظہار تعزیت

0
50

سکھر: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ صالح پٹ میں قتل ہونے والے صحافی اجے لعلوانی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ہوا ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔  انصاف ہوگا اور ذمیداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور انصاف دیا جائے گا۔
 ناحق خون ہے اور وزیر اعلی نے بھی اس معاملے پر تفصیلات معلوم کی ہیں۔ متاثرہ خاندان اگر چاہتا ہے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے تو اس پر عمل ہوگا۔ پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور مقتول صحافی کے خاندان کی ہر ممکن مالی امداد کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں