کے یو جے کے تحت یونٹ ملیر کا پہلا الیکشن، عمیر علی میمن چیف یونٹ زاہد اقبال بُھٹہ ڈپٹی چیف یونٹ منتخب، کے یو جے صدر و جنرل سیکریٹری کی نو منتخب عہدے داروں کو مبارک باد

0
114

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت ملیر یونٹ کا پہلا الیکشن سربراہ الیکشن کمیٹی سمیر قریشی، ممبر الیکشن کمیٹی مدثر غفور اور روزنامہ ملیر کے ڈپٹی ایڈیٹر ولی ناریجو کی زیر نگرانی روزنامہ ملیر آفس میں ہوا۔

ملیر یونٹ الیکشن میں صرف دو اُمیدواروں نے یونٹ چیف اور ڈپٹی چیف یونٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جس میں عمیر علی میمن نے چیف یونٹ کیلئے اور زاہد اقبال بُھٹہ نے ڈپٹی چیف یونٹ کیلئے الیکشن کمیٹی میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

الیکشن کا انعقاد روزنامہ ملیر آفس میں کیا گیا جہاں پر روزنامہ ملیر کے ممبران نے باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر عمیر علی میمن کو چیف یونٹ اور زاہد اقبال بھٹہ کو ڈپٹی یونٹ کیلئے منتخب کرلیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کے یو جے یونٹ ملیر کے نو منتخب چیف یونٹ عمیر علی میمن اور ڈپٹی چیف یونٹ زاہد اقبال بُھٹہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ روزنامہ ملیر یونٹ اظہار رائے کی آزادی، جمہوری جدوجہد اور انسانی حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں