کشمیر کی صبح آزادی قریب تر ہے، شہریار خان آفریدی

0
27

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریارآفریدی  اور ارکان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عید کے موقع پر مظفرآباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور عید کشمیریوں کے ساتھ منائی۔

اس موقع پر چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور   صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے بھی مظفرآباد میں ملاقات کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عید الاضحی قربانی کا درس دیتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دلیر کشمیری عوام ہر روز قربانی دیکر سنت ابراہیمی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ 9 لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ ہتھیاروں کے بغیر کرکے جدوجہد آزادی کی تاریخ میں نئی روایت قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اور میرے ساتھی اراکین کشمیر کمیٹی عید کے موقع پر مظفرآباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں اور ہماری آمد حکومت پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر کاز کی ببانگ دہل حمایت کا اظہار ہے۔

 شہریار آفریدی نے کہا بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انکی آواز دبانے کیلئے ڈریکونین قوانین کے ذریعے کشمیری میڈیا پر پابندیاں لگارہا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے۔ شہریار آفریدی  نے کہا بھارت کی عالمی سطح پر بے درپے ناکامیاں اور وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد اس بات کی عکاس ہے کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں