بلاول زرداری واشنگٹن میں ‘میں ہوں نہ’کی شوٹنگ کے لیے جارہے ہی، ڈاکٹر شہباز گل

0
130

کراچی: ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی براء سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ہفتے کے روز کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پہنچے، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے نہیں دی گئی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کو داخلے سے روکا گیا ہم نے وفاقی سطح پر اس معاملے پر احتجاج کیا بہت جلد ہم اس کے رزلٹس بھی آپ کو دکھائیں گے اور اب ایسا نہیں چلے گا۔ جس طرح بجٹ کو پاس کروایا گیا وہ بھی آپ سب کے سامنے ہے سندھ حکومت کو حلیم عادل شیخ سے بہت زیادہ تکلیف ہے کیونکہ وہ سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

 پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء حاجی مظفر شجراع، نعیم عادل اور دیگر بھی موجود تھے ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا وہ ابھی بھی کھیل کود رہا ہے اچانک ایک ناگہانی آفت جس میں ان کی والدہ کی شہادت ہوگئی محترمہ شہید کی شہادت پر ہم غم زدہ ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں ان کی شہادت کے بعد ایک اچانک پرچی نکلی اور اس کے اندر ایک چیئرمین نکلا اور بتایا گیا کہ چیئرمین کے کھیلنے کودنے کے دن ہیں اس لیے کوئی اور چیئرمین ہوگا۔ باقی پاکستان تو غلام ہے اس لیے ایک اور چیئرمین ہوگا پرچی چیئرمین میں پاکستان میں ہر جگہ پر اپنی سی وی دے چکے سی وی پر ایک لائین لکھی ہوئی اور وہ صرف صفر لکھا ہوا تھا کیونکہ انہوں نے کبھی کہیں کوئی کام نہیں کسی ادارے میں ملازمت نہیں کی بلاول زرادری نے کبھی کسی کافی شاپ پر چائے کا کپ نہیں بیچا کبھی کہیں ڈاکیے یا وکیل نہیں رہے کبھی ایک گھنٹے کی بھی محنت نہیں کی اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بننے نکلے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں