بن قاسم سے بچے کو اغواء کرنے والے میاں بیوی گرفتار، بچہ بازیاب

0
136

ملیر: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم سے گذشتہ روز 4 سالہ بچے کو اغواء کرنے والے میاں بیوی کو  گرفتار کرلیا جبکہ بچہ بازیاب کرالیا. پولیس کو بچے کے اغواء کی اطلاع دی گئی۔

مغوی 4 سالہ بچے کے والد کیمطابق کچھ روز قبل محلے میں نامعلوم میاں بیوی نے کرائے پر گھر لیا تھا۔ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ بیٹی نے اطلاع دی کہ انکل آنٹی بھائی کو لے گئے ہیں۔ چیک کرنے پر کرائے پر لیا گیا گھر خالی تھا اور دونوں میاں بیوی غائب تھے۔ گلی میں کھیلتے بچوں کیمطابق ملزمان 4 سالہ بچے کو رکشے میں لیکر فرار ہوئے۔

پولیس نے فوری بچے کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ نمبر 291/2021 درج کر لیا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں مغوی بچے کو بازیاب کرا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بازیاب 4 سالہ شہباز کو والدین کے حوالے کر دیا گیا اور گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔ دونوں ملزمان سے اغواء کی واردات کے محرکات کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں پروین زوجہ سمیر گوپانگ اور سمیر ولد علی دوست شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں