گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

0
149

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون کے دوران مہنگائی کی شرح 9.70 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ کی بنیادون پر مہنگائی کی شرح 8.90 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون 2021 میں ٹماٹر، پیاز، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ماہانہ کی بنیاد پر ٹماٹر 29 فیصد، پیاز 15، انڈے 4.37 فیصد مہنگے ہوئے، سبزیوں کی قیمتوں میں3.11، گندم 1.52 اورگھی کی قیمتیں 1.36 فیصد بڑھی۔

ماہانہ کی بنیادوں پر دال مسور 1.26، گڑ اور گوشت کی قیمتیں 2 فیصد بڑھی اور گزشتہ ماہ دال مونگ 6.1 اور دال چنا 1.82 فیصد سستی ہوئی۔ چکن 36.86 اور دال ماش کی قیمتوں میں 1.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دروان پھلوں کی قیمتیں 20 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پسی ہوئی مرچ کی قیمت 90 فیصد مزید بڑھ گئی۔

جولائی سے 30 جون تک انڈے 44، آم 35 فیصد مہنگے ہوئے، اسی عرصہ کے دوران آلو 25، چکن 21 اور دال ماش 20 فیصد مہنگی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال آٹے کا تھیلا 16 فیصد اور گھی 19 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی عرصہ کے دوران پیاز، لہسن کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

جون 2020 کی نسبت جون 2021 میں انڈوں کی قیمت مین 33 فیصد اضافہ اور گھی کی قیمت میں 24 فیصد اور مصالحہ جات کی قیمتیں 23 فیصد بڑھی۔ جون 2020 کی نسبت جون 2021 میں چینی کی قیمتوں میں 21 فیصد بڑھی، جون 2020 کی نسبت جون 2021 میں گندم کی قیمت 19 فیصد بڑھ گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں