اپوزیشن کی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری مکمل، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن تیار

0
110

کراچی (مدثر غفور) اجنبی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے نمبر گیم پورے ہونے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ دنوں میں طلب کرنے کی ریکوزیشن تیار کرلی گئی ہے جبکہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 6 مارچ کو شہر اقتدار اسلام آباد پہنچ رہا ہے اور اپوزیشن اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کے دوران فورا تحریک عدم اعتماد پیش کردے گی اور اس طرح یہ مارچ حکومت کے خلاف ڈبل مارچ ثابت ہوگا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ مارچ میں ہی آسکتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے 12 مارچ سے 14 مارچ کے درمیان کے دن اہم بتائے جارہے ہیں جو مختلف طریقوں سے حکومت کے خاتمے کے دن بھی ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رینویشن کے نام پر قومی اسمبلی بند کردی ہے تاکہ اجلاس طلب نا کرنا پڑے لیکن آج اپوزیشن نے ریکوزیشن تیار کرلی ہے اور اجلاس ہونے پر فورا تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں