کورنگی میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

0
34

کراچی: پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزم زاکر انڈولہ نے نے.  6 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ رات ساڑھے گیارہ کے قریب میں بچی کو رکشے میں بیٹھایا تھا اور ایک گھنٹہ بچی کو رکشہ میں گھماتا رہا۔ راستے بھر میں فل نشہ کرتا رہا اور ساڑھے بارہ بجے قریب میں بچی کو اتوار بازار گراونڈ لے گیا، مجھ پر شیطان غالب آیا اور میں گراونڈ کے سامنے درخت کے نیچے رکشہ لگا دیا۔ رکشہ کی پچھلی سیٹ ہر بچی کے ساتھ زیادتی کی اور بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ تھی نیم بیہوش تھی۔ اچانک بچی نے رکشہ سے جمپ لگا دی بچی جمپ پر گری جس سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے بچی کو کچھ نظر نہیں آیا وہاں کوئی اور نہیں تھا اس لئے میں پھر بچی کو اٹھا لیا۔ بچی کو میں رکشے میں لیکر گھومتا رہا پھر کریم گرائونڈ سے ایک کپڑا اُٹھا کر بچی پر ڈال دیا اور بچی کو پھر کچرے خانے پر پھینکا اور گھر آگیا اور بیوی کو بتایا کہ میں سواری لے کر جناح گیا تھا۔

 پولیس زرائع کے مطابق ملزم شام میں اپنے گھر آیا کپڑے لینے آیا تھا اور ملتان کی ٹکٹس لے تھی، بیوی کو فون کیا اور بچوں سمیت فرار ہونا چاہتا تھا۔ پہلے سندھی ہوٹل پھر سہراب گوٹھ بلایا تھا۔ ملزم کا سابقہ سیاسی جماعت کا کارکن رہ چکا ہے اور ملزم نشے کا عادی اور جسم ہرداد کی بیماری میں مبتلا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں