سینئر صحافیوں کا جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر پر عدم اعتماد، کیس واپس لے لیا

0
108

اسلام آباد: سینئیر صحافیوں نے پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک اور نئے نظریہ ضرورت کا خاتمہ کردیا۔ سینئر صحافی عامر میر،‎ عبدالقیوم صدیقی اور ‎اسد طور نے ‎پانامہ نگران جج اعجاز الحسن اور منیب اختر جیسے منصفوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے درخواست واپس لے لی۔

 ‏سینئر صحافی عامر میر نے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں قائم  تین رُکنی بینچ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اپنا کیس واپس لے لیا اور کہا کہ ‘مُجھے اس بینچ سے انصاف کی اُمید نہیں، خفیہ ہاتھ ججز سے زیادہ طاقتور ہیں اور یہ ججز ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے جبکہ ‏سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے بھی سپریم کورٹ سے اپنا مقدمہ واپس لے لیا اور کہا کہ انصاف کی کوئی اُمید نہیں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، روزِ محشر ہر ایک کو انصاف ملے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں