لاہور کے 8 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

0
174

لاہور: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے لاہور کے 08 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل کر دیئے۔ نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشنز میں 01 انسپکٹرز 07 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

ریڈر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سب انسپکٹر محمد شرجیل کو انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹر سعادت حسین جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر طاہر احمد جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن تعینات کیا گیا۔ سب انسپکٹر مختار احمد انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور تعینات اور سب انسپکٹر حسن زاہدجنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے تعینات کیا ہے۔ سب انسپکٹر عبدال انعام الحق جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن مانگا منڈی سے انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی تعینات کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر صفدر علی جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن مغلپورہ سے انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ تعینات کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر گوہر اقبال جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن سندر سے انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں