چئیرمین سینیٹ سے ایران کے سفیر کی ملاقات

0
82

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر کہدہ بابر بھی شریک تھے۔ مکران ڈویژن اور گوادر کو ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کےمعاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نےایران حکومت کا گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ ایران کی جانب سے بجلی بحالی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

سینیٹر کہدہ بابر نے بھی اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ اور ایران کے سفیر کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی ذاتی کوششوں سے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چئیرمین سینٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں