فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

0
54

کراچی: سٹی کورٹ ڈسٹرکٹ عدالت غربی میں فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ پر سماعت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان کے خلاف کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے سماعت 03 جولائی تک ملتوی کردی۔

ایم این اے قادر خان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا۔ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کی ہے۔ عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں