پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

0
83

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی گزشتہ روز ہونے والے مزار شریف، افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کے عوام اور خاص طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی، حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معصوم افغانوں کے خلاف دہشت گردی کی ان گھناؤنی کارروائیوں کا مقصد امن، استحکام اور ترقی کے لیے افغان قوم کے عزم کو کمزور بنانا ہے۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا تشویشناک امر ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی سے نمٹنے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے افغانستان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں