جہاں فوجی افسر مختلف اداروں میں آجائے مس کنڈکٹ کرے پھر اس کا احتساب ہوگا، چیف جسٹس قاسم خان

0
223

لاہور: ‏لاہور ہائیکورٹ میں ڈی ایچ اے کی جانب سے اراضی پر قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈی ایچ اے کے وکیل نےچیف جسٹس سے آرمی سے متعلق ریمارکس واپس لینے کی استدعا کردی اور کہا کہ جناب کے ریمارکس سے آرمی کے افسران میں تشویش پائی جارہی ہے، پلیز آپ چیف جسٹس اپنے ریمارکس خذف کرلیں۔

جس پر چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ‏وہ ریمارکس آرمی کے کچھ لوگوں کے کنڈکٹ کی وجہ سے تھے۔ میرے ریمارکس پورے آرمی کے خلاف نہیں تھے۔ ‏ایک بات یاد رکھیں اس ملک کے 22 کروڑ عوام کی حفاظت کیلئے جو سرحدوں پر فوجی بیٹھا ہے اس کا فوجیوں سے زیادہ احترام کرتے ہیں لیکن جہاں فوجی افسر مختلف اداروں میں آجائیے پھر اس کا احتساب ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں