کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ

0
91

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپ، فارمیسیز، ویکسینیشن سنٹر، دودھ، دہی کی دکانیں، تندور اور ٹیک اوے کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائننگ ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہے۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا اور شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہے۔ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
 
ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور رات ایک بجے تک ویکسینیشن شدہ افراد کے لیے سینماز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جچکہ تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہے۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں