اسلام آباد، ماس ویکسینیشن سنٹر پر ویکیسن لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا

0
32

اسلام آباد، ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا ویکیسن لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکیسن لگوانے والے ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہونے کوشش جس کی وجہ سے ماس ویکسینیشن سنٹرمیں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کےلئے روک دیا گیا۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے اور بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا۔ دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔ ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنےدیا جا سکتا اور ویکیسن لگوانے والےمرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں۔ ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا اور دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں