وفاقی وزیر داخلہ سے کویت کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

0
37

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید کی ملاقات۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانیوں کے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں کا اظہار اطمینان کیا۔ کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دی۔

کویتی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے اور عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اور کئ نسلوں پر مشتمل ہیں۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے۔ کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔ کویتی نائب وزیر خارجہ کا کویت وفد کی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں