کراچی میں اپر کورس کر کے ایس ایچ او لگنے والوں کیلئے بری خبر

0
72

کراچی: زرائع کے مطابق شہر کراچی میں اپر کورس کر کے ایس ایچ او لگنے والوں کیلئے بری خبر آگئی۔

کراچی پولیس چیف کے تقرری و تبادلوں سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے۔ سب انسپکٹرز کیلئے اپر کورس کے بعد دو سال شعبہ تفتیش میں فرائض انجام دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔ متعدد افسران ایس ایچ او لگنے کیلئے اپر کورس پر گئے ہیں۔ ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی ترقی پانے بھی دو سال شعبہ تفیش میں رہیں گے۔

ایس ایچ او کا امتحان پاس کرنے والے افسران شعبہ تفتیش کے علاوہ تعینات ہوسکتے ہیں۔ شعبہ تفتیش میں دو سال مکمل ہونے سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے شرط لازم قرار دی گئی ہے۔ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے زونل ڈی آئی جی کو ایڈشنل آئی جی سے اجازت لینا ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں