بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیاء اور شرم آنی چاہیے، حلیم عادل شیخ

0
44

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کے لیے کہوں گا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، بلاول کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑی سی حیاء اور شرم آنی چاہیے، 1100 ارب میں سوا 600 ارب وفاق اور ساڑھے 400 ارب سندھ حکومت نے خرچ کرنے تھے۔

 کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق کا اس پیکیج کے تحت کام مکمل ہوچکا، گرین لائین کی بسیں اکتوبر میں کراچی کے روڈوں پر نظر آئیں گی، کے فور پر اس پیکیج کے تحت وفاق کام کررہا ہے، کے سی آر، ٹرمینل پر کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ بلاول ہاؤس میں جب شعلے جل رہے تھے تو اسے بجھانے بھی وزیراعظم کی فائربرگیڈز آئی تھی، آج ان کے ٹوپی ڈرامے شروع ہوگئے ہیں۔

بلاول کی حکومت نے 13 سال میں ایک بس شہر کو نہیں دی، ایک بوند پانی بھی بلاول کی حکومت کراچی کو نہیں دے سکی، بلاول کی حکومت نے کراچی کو دس بدترین شہروں میں دھکیل دیا ہے۔ 13 سال بعد ان کی پھڑتیاں اور دوڑیں لگ چکی ہیں، کے ایم سی، ڈیم ایم سیز کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس، یونس اکاؤنٹس، بلاول ہاؤس اکاؤنٹس میں چلا جائے گا۔ ایک رجیکٹڈ شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگادیا وہ ترجمان بھی ہیں وزیر بھی ہیں، ان کا فارمولا ہے صرف مال کھپے، گٹروں، کچرے کی صفائی کا کام بھی شہری حکومت سے لیکر وزیراعلیٰ کے ماتحت کیا ہوا ہے۔

کراچی کی گٹروں پر اب وزیراعلیٰ کے ساتھ بلاول کی بھی تصاویر لگیں گی،َاس شہر پر پی پی نے ظلم کیے تاجروں شہروں سے بھتے لیے گئے، لاڑکانہ کو ایڈز لگانے والے اب کراچی کو ایڈز لگارہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ حکومت کو کچرے، گٹروں سے بھی پیسہ کھپے، ہوا پر سندھ حکومت کا کنٹرول نہیں ورنہ وہ بھی بند کرکے پیسے لیتے، روینیو دینے والے شہر پر روینیو خرچ نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں