عمران خان نیازی کی حکومت، کرپشن میں پاکستان کا نمبر 16 درجے مزید بڑہ گیا

0
222

کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں کرپشن کی عالمی درجہ بندی رپورٹ جاری کردی۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے احتساب کے نعروں، دعووں کو بڑا دھچکہ
پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

کرپشن میں پاکستان کا نمبر 16 درجے مزید بڑہ گیا۔ 2021 میں 124 سے 140 پر چلا گیا اور 2016 میں پاکستان 116 نمبر پر تھا۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی 2021) کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان 180 ممالک میں 140 ویں نمبر پر ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 جاری کر دیا ہے، اس سال پاکستان کے سکور میں 3 پوائنٹس اور رینک میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

سی پی آئی 2021 میں، پاکستان نے 100 میں سے 28 نمبر حاصل کیے ہیں اور 180 میں سے 140 نمبر پر ہیں۔

انڈیکس میں ماہرین اور کاروباری افراد کے مطابق پبلک سیکٹر کی بدعنوانی کی سطح کے مطابق 180 ممالک اور خطوں کی درجہ بندی کرتا ہے، صفر سے 100 کے پیمانے کا استعمال کرتا ہے، جہاں صفر انتہائی کرپٹ ہے اور 100 بہت صاف ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، وائس چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ “قانون کی حکمرانی اور ریاست کی گرفت کی عدم موجودگی کے نتیجے میں سی پی آئی 2020 کے مقابلے میں پاکستان کا سی پی آئی 2021 کا اسکور 31/100 سے 28/100 تک کافی کم ہوا ہے اور رینک 124/180 سے 140/180 تک پہنچ چکا ہے۔

جبکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے سی پی آئی 2021 کے اسکور میں سی پی آئی 2020 سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت میں درجنوں گرفتاریوں، نیب ریکوریز کے دعووں اور حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرپشن میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگیا جو کہ سوالیہ نشان ہے۔ تبدیلی سرکار کی کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بدترین صورتحال سامنے آگئی ہے۔

پاکستان کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں بھتری کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے اور پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کمی،2021 میں پاکستان صرف 28 پوائنٹس حاصل کرسکا۔

یاد رہے گزشتہ سال کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے 31 تھا۔ کرپشن بڑھنے کی وجہ سے پاکستان عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں