تحریک انصاف لانگ مارچ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند

0
19

اسلام آباد: تحریک انصاف لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔

میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میٹرو سروس کی مزید بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کرکیا جائے گا۔ دوسری طرف لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں