وزیر اعظم عمران خان دورہ سری لنکا کے لیے روانہ

0
66

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری ہمراہ ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان  اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجاپاکسے کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہوئے ہیں۔ سری لنکا کا دورہ دو دن پر مشتمل ہوگا اور منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا دوستی کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں