ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری

0
36

کراچی: چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 105 افراد کی ہلاکت، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔24 گھنٹوں میں  مزید 3946 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزاد 034 ہوگئی ہے۔

سندھ  میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سندھ میں کورونا کیسز 71 ہزار 092 ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 308 ہوگئی جبکہ خیبر پختونخواہ میں 22633، بلوچستان میں 9587 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز 11219، گلگت میں 1326، آزاد کشمیر میں 869 ہوگئے اور ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 599 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں ابتک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1495 ہوگئی ہے جبکہ

سندھ میں 1103، خیبر پختونخواہ میں 843 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں 104 ، اسلام آباد میں 106 اور گلگت میں 22, آزاد کشمیر میں 22 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں 769 اسپتالوں میں کورونا کے 6215 مریض زیر علاج ہیں اور ملک میں کورونا کے متاثرہ 73 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں