افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، وزیرخارجہ پاکستان

0
50

اسلام آباد: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظر ہے۔ سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور  کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا۔ سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں۔ اس سیاسی ڈھانچے میں سب کی شمولیت ہو جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے پر امن انخلاء  کے حامی ہیں اور پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں۔ پاکستان آئے ہوئے افغان وفد کی میرے اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا ہے۔ سب امن کے خواہاں ہیں۔ ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں “اسپائیلرز” کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں۔ افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے اور دنیا دیکھناچاہتی ہےطالبان جو کہہ رہےہیں کیا اس پر عمل بھی کررہےہیں۔ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کےمفاد کو ترجیح دینی چاہیے اور فیصلہ افغانستان کی عوام نے کرنا ہے۔ جو افغانستان میں نقص امن کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا اور ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بارڈرز کی صورتحال پر سب ہمسایہ ممالک کو مل بیٹھ کر سوچناہے اور آئندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے، تاکہ مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ہم نہیں چاہیں گےکہ90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں۔ ہمارا مقصد افغانستان کی بہتری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم کوشاں رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں