مشیر قومی سلامتی معید یوسف دوشنبہ روانہ

0
124

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے دوشنبہ روانہ ہوگئے۔ 22 اور 23 جون کو ہونے والے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے سولہویں اجلاس کے پروٹوکول پر بھی دستخط کریں گے۔

گذشتہ برس اجلاس ورچوئل ہوا تھا بھارت نے پاکستان کے سیاسی نقشہ کو ہٹانےسےانکار پر واک آئوٹ کیا تھا۔ مشیر ڈاکٹر معید یوسف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے روسی فیڈریشن، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور چین کے قومی سلامتی کے مشیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایس سی او اجلاس میں شریک اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں