تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر بلاول بھٹو کا ٹویٹ

0
30

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ عمران خان کو آج حکومت کرتے ہوئے دوسال ہوگئے اور عمران خان نے اپنے دوسالہ دور میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ہے۔

عمران خان کے دوسالوں میں کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے۔ عمران خان کے دوسالوں کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے ہیں۔ عمران خان کی حکومت کے دوبرسوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہوئی اور ان کے دو برس کے اقتدار میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں